علاقے میں بس سروس چالو کرنے کے بارے درخواست

0
بخدمت جناب جزل منیجیر صاحب جے۔کے روڈز۔ڈوڈہ
جناب عالی!

گزارش خدمت ہے کہ جموں سے ہر روز ہمارے علاقے کی طرف تین بسیں صبح ٨ بجے،١٠بجے اور دوپہر ٢ بجے چلا کرتی ہیں۔یہ سروسز ناکافی ہیں۔سواریوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جنہیں ہر روز نوکری یا تجارت کے سلسلے میں ڈوڈہ جانا ہوتا ہے۔لگ بھگ دو سو کے قریب لوگ تجارت ،دو کانداری، نوکری یا پڑھائی کی غرض سے علاقے میں آتے ہیں اور شام کو واپس جاتے ہیں۔ہم نے اس سلسلے میں متعدد بار درخواستیں پیش کرکے آپ کی خدمت میں عرض کیا تھا کہ ہمارے علاقے کے لئے بس سروسز میں اضافہ کیا جائے۔اس سلسلے میں چند ایک پنچایتوں نے تو باقاعدہ ریزولیوشن پاس کر کے آپ کی خدمت میں ان کی نقول ارسال کی تھیں مگر ہمیں افسوس ہے کہ ہماری درخواست پر ابھی تک عمل درآمد نہیں ہوا۔یہ ہمارے علاقے کے ساتھ سخت نا انصافی ہے۔آپ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ مندرجہ بالا حقائق پر مبنی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہماری شکایت کے ازالےکے لیے ضروری اقدام اٹھائیں تاکہ علاقے کے لوگوں کے لئے مزید بس سروسز چالو ہو جائیں اور وہ راحت کا سانس لے سکیں۔
ہم اس کام کے لیے آپ کے بے حد شکر گزار ہوں گے۔امید ہے کہ آپ ہمیں نا امید نہیں کریں گے۔

پنچایت حلقہ-فیض آباد
تحصیل ڈوڈہ