ایک نوٹس کرائے مکان کے لئے

0
نوٹس کرایہ مکان بنام امجد علی صاحب
آپ میرے مکان واقع محلہ چراغ محل میں ایک سال سے مقیم ہیں۔آپ نے آج تک کسی ماہ کا بھی کرایا ادا نہیں کیا آپ کے ذمہ 100 روپے ماہوار کے حساب سے مبلغات 1200 روپے ہیں۔ میں نے کئی بار اپنے منشی ہرگوپال کو آپ کے پاس کرایہ لینے کے لئے بھیجا مگر آپ نے کبھی بھی ادا نہ کیا۔ اس لیے بذریعہ نوٹس ہذا آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آپ دو ہفتہ کے اندر اپنا تمام کرایہ ادا کریں تو بہتر ہے ورنہ آپ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے پر مجبور ہوں گا اور تمام خرچۂ عدالت وغیرہ آپ کے ذمہ ہوگا۔

مورخہ 27 مئی 2018
نوٹس دہندہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔