Letter In Urdu to Brother

0
            سرینگر بھارت
            مورخہ 10 دسمبر 2010
                                            برادر عزیزم محمد اسلم

بعد دعائے عمردرازی واضح ہو کہ ہیڈ ماسٹر صاحب گورمنٹ ہائ اسکول سے تمہاری تعلیمی حالت کی رپورٹ آئی ہے اسے پڑھ کر بہت افسوس ہوا۔

                                اس سے ظاہر ہے کہ تم پڑھائی کی طرف واجب توجہ نہیں دیتے۔ صرف انگریزی کے مضمون میں نمبر کچھ تسلی بخش ہیں۔ باقی تمام مضامین میں بہت کم ہیں۔ اب بھی وقت ہے کہ سنبھل جاؤ۔ ورنہ بڑے ہوکر پچھتاؤ گے۔ یہ عمر تعلیم پانی کی ہے۔ جب ہر چیز میسر ہو، اچھا کھانا، عمدہ لباس، جیب خرچ وافر، ہر کتاب حاضر، تو پھر کوتاہی کس بات کی ہے۔ دل لگا کر پڑھو۔ کوئی وجہ نہیں کہ کامیابی تمہارے قدم نہ چومے۔اپنے بھائی بہنوں کی مثال سامنے رکھو۔ پڑھ لکھ کر کچھ بنو۔ خود نام پیدا کرو اور خاندان کی عزت میں چار چاند لگاؤ۔ کیوں پیچھے رہتے ہو۔ ایسا نہ ہو کہ یہ موقع ہاتھ سے نکل جائے اور پھر ساری عمر افسوس سے ہاتھ ملتے رہو گے اور ہماری جو ناک کٹے گی وہ الگ۔ پوری امید ہے کہ تم سمجھ داری سے کام لو گے اور مستقبل میں اپنی پوری توجہ تعلیم میں دو گے۔

                                                                              تمہارا خیر طلب
                                                                             محمد ارشد

write a letter to your brother in urdu

شیش محل
3 جولائی 2016ء
پیارے بھائی۔
اسلام و علیکم!

آپ سب خیریت سے ہیں؟
اللہ کا شکر ہے ہم سب یہاں بالکل خیریت سے ہیں۔ آپ کی بھانجی ایک سال کی ہوگئی ہے اور اب چلنے کی کوشش کرنے لگی ہے۔ اللہ نے چاہا تو یہ جلدی آپ کو چل کر دکھائے گی۔
اس بار جب میں آپ کی بھانجی کو لے کر آؤں گی تو وہ آپ کو مامو بھی کہنے لگے گی۔ آپ لوگوں کی بہت یاد آتی ہے اور کیوں نہ آئے آپ اتنے اچھے بھائی جو ہیں۔
آپ نے ہمیشہ اپنی ذمہ داری بہت اچھے سے نبھائی ہے۔ اس لیے آپ کی بہن ہمیشہ آپ کی شکر گزار رہے گی۔

آپ کی پیاری بہن
(نام لکھیں)