Application For Readmission In School

0

اسکول میں دوبارہ داخلہ لینے کی درخواست

بخدمت محترمہ پرنسپل صاحبہ حمیدیہ گرلس انٹر کالج الٰہ آباد
محترمہ

گزارش ہے کہ میرا نام غزالہ نثار ہے اور میں پچھلے کئی سال سے آپ کی سکول کی طالبہ رہی ہوں۔ لیکن دو سال پہلے میرے والد کا تبادلہ الہ آباد سے پٹنہ کردیا گیا تھا۔ اس وجہ سے میرے پورے گھر والوں کو پٹنہ جانا پڑا۔ لیکن اب میرے والد کا تبادلہ پھر سے الہ آباد میں ہو گیا ہے اور ہم سب پھر سے الہ آباد آ گئے ہیں۔

اس لیے میں آپ کے سکول میں دوبارہ سے آٹھویں کلاس میں داخلہ لینا چاہتی ہوں۔ مجھے پوری امید ہے کہ آپ مجھے مایوس نہیں کریں گی۔
(شکریہ)
آپ کی فرمابردار طالبہ
نام۔۔۔۔۔۔
تاریخ۔۔۔۔۔