Application for Taking Loan in Urdu

0

قرض لینے کے لئے درخواست

بخدمت جناب مینجر صاحب پنجاب نیشنل بینک الہ آباد (میراپور)
جناب عالی

آپ سے گزارش ہے کہ مجھے اپنے آنے جانے کے لیے نئی اسکوٹی کی ضرورت ہے کیونکہ میری پرانی اسکوٹی ٹوٹ گئی ہے۔ اور کام کرنے کے لئے مجھے وقت پر دفتر پہنچنے کے لئے اسکوٹی کی سخت ضرورت ہے۔ میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ میں اسکوٹی لے سکوں۔ اسلئے آپ سے میری گزارش ہے کہ مجھے 25 ہزار روپئے دینے کی مہربانی کریں۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ میں 3 سال سے آپ کی کمپنی میں ہوں اور بڑی ایمانداری اور محنت سے کام کرتا رہا ہوں۔ اس لئے مجھے امید ہے کہ آپ مجھے مایوس نہیں کریں گے۔
آپ چاہیں تو میری ہر مہینے کی تنخواہ میں سے جتنے پیسے چاہیے کاٹ سکتے ہیں۔ بندے کو آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔

(شکریہ)
کسٹمر سروس آفسر
انتظامیہ گروپ
نام۔۔۔۔۔۔۔
دستخط۔۔۔۔۔۔۔