Advertisement
Advertisement

میرے بہت سے استاد ہیں جو مجھے پڑھاتے ہیں۔ وہ سب کے سب اچھے اور قابل استاد ہیں مگر جس استاد نے مجھ پر زیادہ اثر ڈالا ہے ان کا نام۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔انہوں نے ایم-اے اور بی-ایڈ بھی کیا ہے۔ انہیں ہر ایک مضمون پر عبور حاصل ہے۔ وہ ہمیں انگریزی پڑھاتے ہیں اور کبھی کبھی حساب بھی پڑھاتے ہیں۔ وہ جو کچھ بھی پڑھاتے ہیں ہمیں اچھی طرح سمجھ میں آتا ہے۔

Advertisement

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔صاحب کی عمر 40 سال کے لگ بھگ ہے۔ آپ ایک صحت مند اور تندرست آدمی ہیں۔ آپ ہمیشہ صاف ستھرا مگر سادہ لباس پہنتے ہیں آپ ہمیشہ وقت پر سکول آتے ہیں۔ آپ سکول کی بہتری کے لیے ہر ایک معاملہ میں دلچسپی لیتے ہیں۔ تمام اساتذہ ان کی عزت کرتے ہیں۔ آپ ایک تجربہ کار، قابل اور لائق استاد ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔صاحب کی شخصیت اور قابلیت تعریفوں کے لائق ہے۔ وہ اس طرح پڑھاتے ہیں کہ کند ذہن لڑکے بھی اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ جب وہ جماعت میں آتے ہیں تو تمام لڑکوں میں خوشی کی لہر پیدا ہو جاتی ہے۔ وہ بڑے محنتی اور اچھے استاد ہیں۔ علاقہ کے تمام طالب علم ان کی عزت کرتے ہیں۔ وہ تمام طلبہ سے شفقت اور پیار کے ساتھ پیش آتے ہیں۔

Advertisement

ان کا تعلق ایک اچھے خاندان سے ہے۔ وہ خود نیک اور دیانت دار ہیں اور ہم کو بھی نیک اور دیانت دار بننے کی تلقین کرتے ہیں۔ وہ کبھی غصے میں نہیں ہوتے، ان کی باتوں میں شرینی ہوتی ہے۔ وہ کبھی کسی کو چھڑی سے مارتے نہیں، بلکہ پیار اور محبت سے پڑھاتے ہیں۔ وہ سگریٹ نوشی کے عادی نہیں ہیں۔ وہ بڑے رحم دل انسان ہیں، ہمیشہ غریبوں کی مدد کرتے ہیں۔

Advertisement

ایک اچھے استاد کی یاد ہمیشہ دل میں رہتی ہے ہم سب طالب علم ان کو پسند کرتے ہیں وہ میرے پسندیدہ استاد ہیں خدا انہیں سلامت رکھے امین

Mock Test 4

میرا پسندیدہ استاد | My Favourite Teacher Essay In Urdu 1

Advertisement

Advertisement