میرا بہترین دوست | Mera Behtreen Dost Essay In Urdu

0

میرے کئی دوست ہیں۔ ان سب کو میں دل سے چاہتا ہوں لیکن ان سب میں سے زبیر مجھے زیادہ پسند ہے۔ وہ میرا بہترین دوست ہے۔ وہ میرا ہم جماعت ہے اور ہم دونوں ساتویں جماعت میں پڑھتے ہیں۔ زبیر ایک شریف اور مذہب خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کا باپ ایک قابل ڈاکٹر ہے اور اس کی ماں ایک تعلیم یافتہ عورت ہیں۔ وہ ہم دونوں کو اچھی طرح سے پڑھاتی ہیں۔ زبیر کے دو بھائی اور ایک چھوٹی بہن ہے۔ وہ میرا ہمسایہ بھی ہے۔

زبیر کی عمر 13 سال کے لگ بھگ ہے۔ وہ بڑا ذہین اور محنتی لڑکا ہے۔ وہ ایک تندرست لڑکا ہے۔ وہ ہمیشہ وقت پر سکول پہنچتا ہے، کبھی غیر حاضر نہیں رہتا۔ وہ سکول کا کام باقاعدگی سے کرتا ہے۔وہ ہر امتحان میں اول آتا ہے تمام اساتذہ اس سے بہت پیار کرتے ہیں۔ وہ ہماری جماعت کا مونیٹر بھی ہے۔ جماعت کے تمام طلباء اس کو دل سے چاہتے ہیں۔ وہ ہمارے اسکول کی کرکٹ ٹیم کا کیپٹن بھی ہے۔

زبیر ہمیشہ صاف ستھرا رہتا ہے۔ وہ صفائی پسند اور دوسروں کو بھی صاف رہنے کی ہدایات دیتا رہتا ہے۔ وہ ہمیشہ سچ بولتا ہے، بری صحبت سے دور رہتا ہے۔ اس کے اخلاق بہت اچھے ہیں۔وہ اپنے سے بڑوں کی عزت کرتا ہے۔وہ استادوں اور بزرگوں کو دیکھتے ہی سلام کرتا ہے۔ وہ سب کے ساتھ پیار اور محبت کے ساتھ پیش آتا ہے۔

وہ غریب بچوں کی ہر وقت مدد کرتا ہے اور کمزور بچوں کی رہنمائی کرتا ہے۔زبیر میرا پسندیدہ ساتھی ہے مجھے ایسے قابل اور نیک دوست پر فخر ہے خدا تعالی اس کو سلامت رکھے۔ آمین۔۔