کشمیر کے صحت افزا مقامات

0

1 سرینگر

یہ 34.5 درجے شمالی عرض بلد اور 74.5 درجے مشرقی طول بلد پر واقع ہے۔یہ ریاست کا سب سے بڑا شہر ہے جس کی آبادی ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ ہے۔دریاۓ جہلم اس کے عین درمیان سے گذرتا ہے یہ شہر 600 میٹر کی اونچائی پر واقع ہے۔ آب و ہوا گرمیوں میں خوشگوار اور سردیوں میں سخت سرد ہے۔ یہاں کے شاہی محلات جھیل ڈل،شنکر اچاریہ کا مندر،مغل باغات (نشاط، شالیمار، چشمہ شاہی، اور نسیم باغ) عجائب گھر، جامع مسجد، ریشم کا کارخانہ، جھیل ہارون،کشمیر یونیورسٹی، گورنمنٹ وولن ملز،ہاری پربت کا قلعہ قابل دید ہیں۔یہاں کے پٹو، قالین، شال دو شالے، نمدے، گبے، چاندی کے برتن، اونی کپڑے، لکڑی پر کھدائی کا کام، بید کی ٹوکریاں وغیرہ بہت مشہور ہیں۔ہر سال لاکھوں سیاح سیروسیاحت کے لیے آتے ہیں جو کہ سرینگر کے لوگوں کے لیے آمدن کا ذریعہ بنتے ہیں۔سرینگر ریاست جموں و کشمیر کا گرمائی دارالخلافہ بھی ہے۔یہاں پر کئی ہائی، ہائر سکینڈری سکول، 8 دوسرے کالج ایک میڈیکل کالج اور ایک انجینئرنگ کالج بھی ہے۔

2 بارہمولہ

یہ 34.1 شمالی عرض بلد اور 72.2 مشرقی طول بلد پر واقع ہے۔بارہمولہ تک دریاےجہلم کی رفتار بہت سست ہے۔ اس سے آگے یہ دریا دروں میں سے گزر کر کافی تیزی سے بہتا ہے۔یہ 600 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔سرینگر سے 55 کلومیٹر دور ہے۔پھلوں کی برآمد کے لیے خاص طور پر مشہور ہے۔بارہمولہ میں دیاسلائی بنانے کا ایک بہت بڑا کارخانہ ہے اور یہاں سے کچھ میل دور مہورا پاور سٹیشن ہے۔یہاں سے سرینگر کو بجلی دی جاتی ہے یہاں پیٹ کے کیڑے مارنے کی دوائی تیار کرنے اور بندوقوں کے دستے بنانے کا کارخانہ بھی ہے یہاں دو ہائر سکینڈری سکول ہیں۔

3 سوپور

یہ بڑا قصبہ دریائے جہلم کے کنارے جھیل ولر کے نزدیک واقع ہے اس مقام پر پھل میوے بہت ہوتے ہیں۔اونی پٹو یہاں کے بہت مشہور ہیں۔ یہاں ایک ہائ، ہائی سکنڈری سکول ایک گورنمنٹ کالج کے علاوہ ایک زراعتی کالج اور یونیورسٹی بھی ہے۔

4 اننت ناگ

یہ سرینگر پہلگام روڈ پر واقع ہے۔ شمالی عرض بار 34.4 درجے اور مشرقی طول بلد75.1 درجے ہے۔سرینگر سے یہ 55 کلومیٹر دور ہے۔ مارتنڈ کا مندر اور اچھا بل ککڑ ناگ کے مشہور باغ اس کے نزدیک ہیں،پانی کے چشمے یہاں کافی پائے جاتے ہیں۔گبے، نمدے اور لکڑی کے کام کے لیے یہ قصبہ کافی مشہور ہے۔ یہاں ایک کالج اور دو ہائیر سکنڈری سکول ہیں۔

5 شوپیاں

یہ بڑا قصبہ پیرپنجال کے دامن میں واقع ہے۔ وادی کشمیر کی سب سے بڑی آبشار ا ہربل یہاں سے 13 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔سیبوں کے باغ یہاں کافی ہیں۔یہاں کی لوئیاں کافی مشہور ہیں۔مغل بادشاہ اسی راستے سے کشمیر آیا کرتے تھے۔

6 ہندواڑہ

یہ علاقہ سوپور سے 24 کلومیٹر کے فاصلہ پر مغرب کی طرف واقع ہے۔ تحصیل کا صدر مقام ہے۔یہاں سے کچھ کلومیٹر دور کچھ نامہ کے کریوا لیگنائٹ کوئلہ ملتا ہے۔

7 بانڈی پور

یہ قصبہ جھیل ولر کے مشرقی کنارے پر واقع ہے۔ گلگت اور گریز کی وادی کو یہاں سے راستہ جاتا ہے۔ یہاں کی لوئیاں مشہور ہیں۔ یہ گھی کی منڈیاور ملٹری سٹیشن ہے۔

8 مٹن

اننت ناگ سے 10 کلو میٹر کے فاصلے پر پہلگام روڈ پر واقع ہے۔یہ ہندوؤں کا مشہور تیرتھ ہے۔ اسی مقام پر ایک بڑا چشمہ اور دو ہائی سکول ہیں۔

9 اوڑی

کوہالہ سرینگر روڈ پر دریائے جہلم کے کنارے واقع ہے۔ آجکل جنگ بندی لائن پر واقع ہے۔ یہاں پر گچھیوں اور گھی بیوپار ہوتا ہے۔

10 ٹیٹوال

یہ قصبہ دریائے کشن گنگا کے بائیں کنارے پر واقع ہے۔ اس کے دونوں طرف اونچے پہاڑ ہیں۔ یہاں سے شاردا اور کیرن کو راستہ جاتا ہے۔شہد، گھی اور کٹھ یہاں کافی ہوتے ہیں۔ یہ کافی اہمیت والا سرحدی علاقہ ہے۔

11 پامپور

یہ جموں سرینگر روڈ پر ایک چھوٹا سا قصبہ ہے۔ یہاں کا کیسر دنیا بھر میں مشہور ہے۔ یہاں لکڑی کے دروازے، کھڑکیاں اور پلائی وڈ وغیرہ تیار کرنے کے بہت بڑے کارخانے کام کر رہے ہیں۔

12 دبگام

بارہمولہ سے 11 کلومیٹر دور ایک گاؤں ہے جوکہ دریائے جہلم اور پوہرو کے سنگم پر واقع ہے۔یہاں لکڑی کے سلیپر باہر بھیجنے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔ یہاں پورے کی کافی پیداوار ہوتی ہے۔