پاکستان کی زبانیں

0

تعارف

پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس کا رقبہ اگرچہ اتنا زیادہ نہیں لیکن اس میں بے شمار زبانیں بولی اور سمجھی جاسکتی ہیں۔ان بے شمار بولیوں اور زبانوں میں پانچ زبانیں زیادہ اہمیت کی حامل ہیں اور ان کو بولنے والوں کی تعداد بھی اچھی خاصی ہے۔یعنی پنجابی زبان جو پنجاب میں بولی جاتی ہے۔سندھی زبان جو سندھ میں، بلوچی، بلوچستان اور پشتو صوبہ سرحد کی زبان ہے۔

پنجابی زبان

پنجابی زبان پنجاب میں بولی جاتی اور سمجھی جاتی ہے۔پنجاب کے دیہاتوں اور شہریوں میں عام طور پر لوگ آپس میں گفتگو پنجابی زبان میں ہی کرتے ہیں۔یہ ایک قدیم ترین زبان ہے جو اس علاقہ میں استعمال کی جا رہی ہے۔یہ بہت زیادہ ادبی ورثہ کی حامل ہے۔پنجاب میں آنے والے صوفیاء کرام اور بزرگان دین نے پنجابی زبان ہی کو اسلام کی تبلیغ کا ذریعہ بنایا اور پنجابی زبان میں اسلامی کتب تصنیف کیں،جن میں اسلامی طرز معاشرت اور فقہی مسائل کو بیان کیا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے شاعری کا سہارا بھی لیا کہ شعروں میں کہی گئی بات لوگوں کے دلوں میں اتر جاتی ہے اور زبان زد خاص و عام ہوجاتی ہے۔

پنجابی شاعری کامزاج زیادہ تر صوفیانہ رہا ہے۔جبکہ اس کے ساتھ ساتھ رومانوی شاعری بھی علاقائی، گیتوں اور ماہیوں کی صورت میں ملتی ہے۔پنجابی کے مشہور شعراء اکرام میں بھلے شاہ،شاہ حسین، حضرت سلطان باہو، حضرت غلام فرید رحمت اللہ علیہ کا کلام صوفیانہ رنگ لیے ہوئے ہے۔ہیر وارث شاہ اور سیف الملوک جو بلترتیب پیر وارث شاہ اور میاں محمد بخش کی تصنیفیں ہیں مثنوی کی صورت میں پنجاب کی مشہور عشقیہ داستانوں کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں اور پنجابی زبان کا ایک گراں قدر سرمایہ خیال کی جاتی ہیں۔

پنجابی زبان چونکے ایک وسیع علاقہ میں بولی اور سمجھی جاتی ہے اس لئے اس کے بے شمار مختلف مختلف علاقوں میں ملتے ہیں۔جن میں سرائیکی، پوٹھوہاری اور ماجھا کے علاقہ میں بولی جانے والی اہم زبان ہیں۔اس وقت پنجابی زبان میں بے شمار رسالے شائع کئے جاتے ہیں اور ایک روزنامہ “بھلیکا” لاہور سے شائع ہو رہا ہے۔

سندھی زبان

سندھی زبان صوبہ سندھ کے طول و عرض میں بولی اور سمجھی جاتی ہے۔یہ بھی برصغیر کی قدیم زبانوں میں سے ایک ہے اور اس کا ادبی ورثہ بھی بہت پرانا اور ضخیم ہے۔سندھی زبان کے مشہور شاعر عبداللطیف بھٹائی کا کلام علمی شہرت کا حامل ہے۔سندھی پاکستان میں بولی جانے والی دوسری بڑی زبان ہے۔سندھی زبان میں بے شمار رسالے اور اخبارات باقاعدہ شائع ہورہے ہیں اور سندھ کے تمام سکولوں میں سندھی ایک لازمی مضمون کی طور پر پڑھائی جاتی ہے۔قرآن مجید کا ترجمہ بھی سندھی زبان میں کیا جاچکا ہے۔اور یہ بڑی تیزی سے ترقی کی منزل طے کر رہی ہے۔

بلوچی زبان

بلوچی زبان بلوچستان میں بسنے والے بلوچ قبائل کی زبان ہے۔زیادہ تر یہ خانہ بدوش قبائل کی زبان ہے۔اگرچہ اس کا ابھی ادبی ورثہ تو بہرحال موجود ہے لیکن یہ ابھی تک ایک زبان کے بجائے ابھی تک بولی کی حیثیت رکھتی ہے۔اس کے بولنے اور سمجھنے والوں کی تعداد بھی اچھی خاصی ہے۔

پشتو زبان

پشتو زبان صوبہ سرحد کے بیشتر علاقوں کے علاوہ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بولی اور سمجھی جاتی ہے۔یہ ایک مکمل زبان ہے اور اس میں بڑے نامور شعراء پیش ہوئے ہیں۔چین میں خوشحال خان خٹک ایک بین الاقوامی سطح کے شاعر ہیں۔اقبال نے شاہین کا تصور، خوشحال خان خٹک کی شاعری سے لیا تھا۔پشتو زبان میں بھی جنگ مباراۃ اور سال شائع ہوتے ہیں اور اس کے علاوہ پشتو زبان میں دینی مسائل اور تصوف کی بے شمار موجود ہے۔برحال پشتو بھی پاکستان میں بولی جانے والی زبانوں میں سے ایک اہم ترین زبان ہے اور موسیقی بہت زیادہ دل کو لبھاتی ہے۔

اردو زبان

اردو زبان کا شمار اگرچہ موجودہ پاکستان کے کسی علاقے میں بولی جانے والی زبانوں میں نہیں کیا جاسک تا ہے۔لیکن یہ ایک ایسی زبان ہے جو پورے پاکستان میں بولی اور سمجھی جاتی ہے اور پشتو، سندھی، پنجابی یا بلوچی بولنے والے افراد جب آپس میں ملتے ہیں اردو زباں ہی کو ذریعہ خیال کے لیے استعمال کرتے ہیں۔یہ ہندوستان سے ہجرت کرکے آنے والے لوگوں کی مادری زبان ہے۔

اردو ایک مکمل زبان ہے، جو دنیا میں بولی جانے والی زبانوں کے مقابلے میں کھڑی ہو سکتی ہے۔اس کا ادبی ورثہ بھی بہت زیادہ ہے اور دنیا کے نامور شعراء نے اس زبان کو اپنے ذریعے خیال کے لئے پسند کیا ہے۔اردو زبان کو پاکستان کی سرکاری زبان ہونے کا درجہ بھی حاصل ہے اور ہمارے پورے ملک میں ذریعہ تعلیم بھی ہی زبان ہے۔

آصف پاکستان کے طول و عرض میں اردو زبان کو ایسی حیثیت حاصل ہے، جو کسی زبان کو نہیں ہے۔ہر بڑے شہر سے بیشمار روزنامہ اس زبان میں شائع ہورہے ہیں اور رسائل و جرائد کی ان گنت تعداد شائع ہوتی ہے۔کتب و تصنیف کا ایک انبار ہے، جس میں ہر سال ہزاروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اردو زبان میں بہرحال اتنی سکت موجود ہے کہ ہم اس کو دنیا کی بڑی بڑی زبانوں کے مقابلے میں پیش کر سکتے ہیں اور یہ اس کے بولنے اور سمجھنے والوں کی وہ تمام ضروریات پورا کرنے کی استعداد رکھتی ہے جو ایک مکمل زبان کا خاصا ہے۔

A Quiz About Pakistan

/**/