Advertisement
Advertisement

یومِ دفاع پر تقریر

کس کی ہمت ہے ہماری پرواز میں لائے کمی
ہم پرواز سے نہیں حوصلوں سے اُڑا کرتے ہیں

قرطاس ابیض پر میرے شہداء کے لہو کے چھینٹے بالکل تروتازہ سنبھال کر رکھے ہوئے ہیں۔ جب دشمن ماضی کو بھول کر دوبارہ اپنے مکروہ ارادے زندہ کرے گا تو اس لہو کا پاس رکھنے کو یہ بیٹے پھر اٹھیں گے۔ یہی مٹی وہ سپوت پیدا کرے گی جو دشمن کے دانت کھٹے کردیں گے۔

Advertisement

میرے عزیزو!
اسلامی جمہوریہ پاکستان کا یومِ دفاع ہمیں ہر سال شہداء کی یاد دلاتا ہے۔
۶ ستمبر کو پہلے سے ترتیب شدہ حکمتِ عملی کے مطابق بھارتی فوج نے لاہور کے قریب روڈ کاٹنے کے مقصد سے پنجاب میں بین الاقوامی سرحد عبور کی۔ یہ حملہ پاکستانی کمانڈروں کے لئے حیرت کا باعث بنا۔ مگر سرفروشوں نے سر پر کفن باندھ لیا تھا۔ وہ موت کو گلے لگانے کے لئے بھارتی فوج پر ٹوٹ پڑے۔ یہ وہ زبردست دفاع تھا جس میں غیر معمولی قوتوں سے پاکستان کی مدد فرمائی گئی۔

ہمارے بڑوں نے بتایا جب ملک جنگ کے دہانے پر کھڑا تھا میری ماں بہن بھی جنگ میں مردوں کےشانہ بشانہ موجود تھیں۔ میری دھرتی کو ان بیٹوں نے لہو دیا جس سے یہ آج بھی سراب ہے۔ان قربانیوں کو فراموش کبھی نہیں کیا جاسکتا؀

Advertisement
ایہہ پتر ہٹاں تے نہیں وکدے
توں لبھدی پھریں ادھار کڑے
اے شیر بہادر غازی نیں
اینا دشمناں کولوں کی ڈرنا
اے موت کولوں ڈردے نیئں

ہر سال ستمبر کی ۶ تاریخ ، ۱۹۶۵ کے اس دفاع کے یادگار کے طور پر ہمارے سامنے آتی ہے۔ ان نوجوانوں نے بھی زندگی میں خواب دیکھے تھے لیکن کتنے ہی جوانوں نے اپنی اولادوں کو نظرانداز کرکے شہادت کا جام نوش کرلیا۔

Advertisement

صدرِ محترم!!!
سارا عالم جانتا ہے ہندو ایک مکار قوم ہے اور شیطانی منصوبہ بندی میں بہت تیز ہے۔ پاکستان کا دفاع ہمیشہ سے ناقابلِ تسخیر رہا ہے۔ ہماری قوم اور ہماری افواج ایک ساتھ ایک سوچ و مقصد کے ساتھ پاکستان کی سالمیت پر کھڑی ہیں۔

جب کوئی فرعون پیدا ہوتا ہے تو وہ اپنے لئے غیر متوقع سا خطرہ محسوس کرنے لگتا ہے۔ یہاں بھی ایک فرعون نما مودی ، خدائی کے جنون میں ڈوبا ہوا ہے مگر اسے معلوم نہیں کہ کب اسی کے اقتدار میں سے ایک بچہ حضرت موسیٰ کی طرح اس کی خدائی کے خاتمے کی وجہ بنے گا۔ پاکستان کو اب بھی بہت سے سانپ بچھوؤں سے خطرہ لاحق ہے مگر ہمارے محافظ اس خدشے کو ٹال دیتے ہیں؀

Advertisement
شہیدانِ وطن کے حوصلے تھے دید کے قابل
وہاں شکر کرتے تھے جہاں صبر مشکل تھا

سامعین!
یہ حوصلہ یہ پُراسرار بندے جن کو موت زندگی کی نسبتاً زیادہ عزیز ہے۔ ان سے کوئی کیا مقابلہ کرے گا جن کا زندہ رہنا غازی اور جن کا مرنا شہادت ہو۔

اے دشمنو!
سن لو! یہ ملک ہمارا ہے اور ہم اس کے محافظ اس کے خادم ہیں۔ اگر تم نے اس کی طرف ٹیڑھی نظر سے دیکھنے کی خواہش بھی کی تو ہم تمہاری آنکھیں پپوٹوں سے نکال باہر کریں گے۔ جو شعلے میری دھرتی کی جانب اٹھیں گے ہم لہو سے ان کو بجھا دیں گے؀

خون دے کہ نکھاریں گے رخِ برگِ گلاب
ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے

ہمیں چاہیے ہم یومِ دفاع کے موقعے پر اپنے محافظوں کی قربانیوں کو یاد کریں اور ان کی حفاظت کی دعا کرکے انھیں خراجِ تحسین پیش کریں۔
شکریہ۔

Advertisement

Advertisement